حافظ آباد، جلالپور پولیس کی کارروائی، 3کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا

پیر 9 مارچ 2015 00:10

حافظ آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) جلالپور پولیس نے 3کلو سے زائد ہیروئن برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفسیر شاکر حسین داوڑ کے حکم پر سماج دشمن عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران ایس۔ایچ۔

(جاری ہے)

او ملک غلام عباس کھچی نے پولیس کے ہمراہ مختلف مقامات پر چھاپہ مار کر سیف الله سیٹھی سے ایک کلو 207ہیروئن، صدام حسین سیٹھی سے ایک کلو 105گرام ہیروئن، شیر زمان سے ایک کلو 30 گرام ہیروئن، وسیم کھرل سے 4لٹر شراب برآمد کرکے انھیں گرفتار کرلیا۔جبکہ دوسری جانب جلالپور پولیس نے دوہرے قتل میں گذشتہ 7برس سے اشتہاری چلے آنے والے خطرناک مجرم گلزار احمد عرف گلو کو گرفتار کرکے اسکے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔

متعلقہ عنوان :