سعودی عرب نے حج کوٹہ میں کمی کر دی ، حکومت قرعہ اندازی کی تجویز پر غور کرنے لگی
پیر 9 مارچ 2015 23:54
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان سے تعلق رکھنے والے عازمین حج کے کوٹے میں 20 فیصد تک کمی کر دی ہے جبکہ اس کمی کے بعد پاکستان سے ایک لاکھ 43ہزار افراد فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔
(جاری ہے)
ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کوٹے میں کمی کے بعد 50 فیصد عازمین سرکاری سکیم کے تحت جبکہ 50 فیصد نجی کمپنیوں کے تحت فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔
سردار یوسف کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی کے بعد فضائی کمپنیوں سے کرایوں میں کمی کے لیے مذاکرات کیے جا رہے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے اس سال عازمین کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ کوٹہ میں کمی کے باعث حکومت پہلے آئیے پہلے پائیے کی سکیم کی بجائے قرعہ اندازی کی تجویز پر بھی غور کر رہی ہے جبکہ اب حج درخواستوں کی قرعہ اندازی کی جائے گی جس کے بعد قرعہ میں آنے والے ناموں کو حکومت کی جانب سے حج پر بھیجا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
بھارت کے انتخابات میں ڈیپ فیک کا بڑھتا خطرہ
-
ازبکستان، پاکستان اور سعودی عرب کے مابین شراکت داری کا اہم معاہدہ
-
ملک میں سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا
-
ایرانی صدر کی مزار اقبالؒ پر حاضری ، فاتحہ خوانی کی ،پھولوں کی چادر چڑھائی
-
ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان کے دوسرے مرحلے میں لاہور پہنچ گئے ، دفتر خارجہ
-
بجلی کی اوور بلنگ پر ایف آئی اے اور لیسکو نے معاملات طے کرلیے
-
جب تک ظلم سہتے رہیں گے ظلم جاری رہے گا،علیمہ خان
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
حکومت بالکل ناکام ہو چکی، ان کو سارے کیسز واپس لینے ہوں گے، شیخ رشید احمد
-
پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں نے بشریٰ بی بی کو خوراک میں احتیاط کرنے کا مشورہ دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.