Live Updates

این اے 122 میں ووٹوں کی تصدیق، عمران خان نے فیس نادرا کو جمع کرا دی

پیر 9 مارچ 2015 23:52

لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) این اے 122 میں ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کرائے جانے کے فیصلے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے فیس نادرا کو جمع کرا دی ہے الیکشن کمیشن نے 11 مارچ تک عمران خان کو ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کے لئے فیس جمع کروانے کی ہدایت کی گئی تھی۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز چیئرمین تحریک انصاف نے الیکشن کمشن کی ہدایت پر ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کے لئے فیس نادرا کو جمع کرا دی ہے عمران خان نے 18 لاکھ 35 ہزار فیس نادرا میں جمع کرا دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو 11 مارچ سے قبل ووٹوں کی تصدیق نادرا سے کروانے کے لئے فیس جمع کروانے کا کہا تھا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :