کراچی بندرگاہ پرگذشتہ 48گھنٹوں کے دوران 2لاکھ 39ہزار 895ٹن کارگوکی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی،

1لاکھ 47ہزار 64ٹن درآمدی کارگو اور92ہزار 831ٹن برآمدی کارگو شامل ہے

پیر 9 مارچ 2015 23:35

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) کراچی بندرگاہ پرگذشتہ 48گھنٹوں کے دوران 2لاکھ 39ہزار 895ٹن کارگوکی نقل وحرکت ریکارڈ کی گئی جن میں سے 1لاکھ 47ہزار 64ٹن درآمدی کارگو اور92ہزار 831ٹن برآمدی کارگو شامل ہے۔

(جاری ہے)

پیرکوکراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ کے مطابق درآمدی کارگو میں 35ہزار498ٹن بلک کارگو ،1لاکھ 6ہزار860ٹن خشک کارگو اور40ہزار 204ٹن مائع کارگو جبکہ برآمدکاکارگومیں 6ہزار 13ٹن بلک کارگو ، 82ہزار 811ٹن خشک کارگو اور10ہزار 20ٹن مائع کارگوشامل تھا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ہنڈلنگ کیے گئے دآمدات میں 65ہزار 299کنٹینرائزڈ کارگو،6ہزار 63ٹن بلک کارگو اور30ہزار 336ٹن کوئلہ جبکہ برآمددامیں 76ہزار 748ٹن کنٹینرائزڈ کارگو،50ٹن بلک کارگواور6ہزار 13ٹن اسٹیل شامل تھا،اس دوران بندرگاہ پر 12جہازلنگراندازہوئے اور12جہازوں کی روانگی ہوئی جبکہ آئندہ 24گھنٹون کے دوران 8جہازون کی آمداور7جہازوں کی روانگی متوقع ہے۔

متعلقہ عنوان :