راولپنڈ ی ،راول ٹاؤن کا بلڈ نگ ڈیپارٹمنٹ قد یم علا قو ں میں واقع مخدو ش عما رتو ں کو خطرناک قرار دینے کے با وجو د عملی اقدامات میں نا کا م

پیر 9 مارچ 2015 23:07

راولپنڈ ی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء)تحصیل میو نسپل ایڈ منسٹر یشن راول ٹاؤن کا بلڈ نگ ڈ یپارٹمنٹ قد یم ہند و آ باد ی والے گنجان تر ین علا قو ں میں واقع مخدو ش عما رتو ں کو خطر ناک قرار دینے کے با وجو د عملی اقدامات کر نے میں نا کا م ہو گیا اس ضمن میں بتا یا گیا ہے کہ جولائی اور اگست کے دوران مو سم بر سات میں ٹی ایم اے کی جا نب سے کئی برسوں سے 280عما رتوں کو مخدو ش قرار دے کر نو ٹس جاری کئے جاتے ہیں تا ہم پرا نا صرافہ بازار ،سبزی منڈی،پرانا قلعہ اور اندرون سید پوری گیٹ سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں واقع ان عما رتوں کے مکینوں کا مو قف ہے کہ ایک عما رت میں کئی خا ندان آ باد ہیں ان میں سے متعد د مکین محکمہ اوقاف کو کرایہ دیتے ہیں تا ہم ٹی ایم اے کی جا نب سے ہر سال مو سم برسات میں نو ٹس ملنا معمو ل کی بات ہے ایر یا انسپکٹر بھی محض رپورٹ بھجوانے تک محدود ہے ٹی ایم اے کے ذمہ داران سے ان کے آ فس را بطہ کیا گیا جہا ں افسران مو جو د نہ تھے جبکہ تر جما ن ٹی ایم اے رخصت پر ہو نے کی وجہ سے دستیاب نہ ہو سکے