راولپنڈی ،سٹی ٹریفک پولیس نے فروری کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 31 ہزار08 سو67 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیوروں کو چالان ٹکٹ جاری کیے

پیر 9 مارچ 2015 23:05

راولپنڈی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے گزشتہ ماہ فروری2015 کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 31 ہزار08 سو67 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیوروں کو چالان ٹکٹ جاری کیئے اس ضمن میں 01کروڑ 26 لاکھ 53ہزار 04سو50 روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ سنگین خلاف ورزیوں اور کاغذات مکمل نہ ہونے پر 521گاڑیاں اور 709 موٹر سائیکلیں راولپنڈی شہر کے مختلف تھانوں میں بند کر دیں اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسرراولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے بتایا کہ گزشتہ ما ہ کے دوران ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی قوانین پر سختی سے عمل درآمد کرانے کے لیئے راولپنڈی ٹریفک پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی انہوں نے بتایا کہ گاڑیوں کے شیشوں پر کالے پیپر ز کا استعمال کرنے پر 951 گاڑیوں کے ڈرائیورز کو چالان ٹکٹ جاری کرتے ہوئے شیشوں پر لگے کالے پیپرز موقعہ پر اتار لیئے گئے, غلط پارکنگ کر کے ٹریفک کے بہاؤ میں رکاوٹ ڈالنے پر259 جبکہ لاپرواہی اور خطرناک ڈرائیونگ کرنے والے201 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ڈرائیوروں کو چالان ٹکٹ جاری کئے گئے انہوں نے بتایا کہ پبلک سروس گاڑیوں کی روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 862 کم عمر ڈرائیور 343 دورانِ ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر977 بغیرڈرائیونگ لائسنس گاڑی یا موٹر سائیکل چلانے پر 1486 ٹریفک میں رکاوٹ پیدا کرنے پر409 ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر834 اورلین لائن اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر286 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کوچالان ٹکٹ جا ری کئے گئے چیف ٹریفک آفیسرشعیب خرم جانباز نے بتایا کہ ٹریفک قوانین پرموثر انداز سے قابو پانے اور سیکیورٹی خدشات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے گزشتہ ماہ سپیشل مہمات بھی چلائی گئی

متعلقہ عنوان :