میٹرو بس پراجیکٹ عالمی معیار کا حامل انتہائی اہم منصوبہ ہے ،راولپنڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،

صفائی کے حوالے سے کوڑے دان کی خریداری کا ٹھیکہ انتہائی شفاف طریقے سے اوپن نیلامی میں دیا گیا ہے،ترجمان

پیر 9 مارچ 2015 23:03

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) راولپنڈی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے ترجمان نے کہا ہے کہ میٹرو بس پراجیکٹ عالمی معیار کا حامل انتہائی اہم منصوبہ ہے جس میں صفائی کے حوالے سے کوڑے دان کی خریداری کا ٹھیکہ انتہائی شفاف طریقے سے اوپن نیلامی میں دے دیا گیا ہے میڈیا منیجر نے کہا کہ پیپرا رول کے مطابق کوئی بھی ٹھیکیدار اگر کم سی ڈی آر جمع کرائے گا تو وہ کوالیفائی نہیں کرسکتا اس لئے کامران سلیم نامی ایک ٹھیکیدار کی پیشکش کو مسترد کیا گیاکوڑے دان کی خریداری کا ٹھیکہ انتہائی کم قیمت پر پیپرا رول کے مطابق دیا گیا جبکہ دیگر اضلاع سے بھی انتہائی کم قیمت پر خریداری کی گئی ہے اور ٹینڈر سب ٹھیکیداروں کی موجودگی میں کھولے گئے جو کہ شفافیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، ترجمان نے مذید کہا کہ راولپنڈی سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کمپنی صفائی کے حوالے سے آنیوالا غیر معیاری اور ناقص سامان وصو ل نہیں کرے گی اور نہ ہی کوئی ادائیگی کی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :