سندھ میں انتظامی بحران چھٹے روز بھی حل نہیں ہوسکا ،چارج نہ چھوڑنے پر سندھ حکومت کا چیف سیکرٹری سجاد سلیم کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ ،
سندھ میں انتظامی بحران کا چھٹا روز، صوبے میں دو افسرا ن چیف سیکریٹری کے عہدے پر براجمان، چیف سیکرٹری سجاد سلیم ہوتیانہ کی خدمات وفاق کو واپس کیے جانے کے باوجود چارج نہیں چھوڑا، عبدالسبحان میمن نوٹیفکیشن کے چھٹے روز بعد بھی چیف سیکرٹری کا چارج نہیں لے سکے، چیف سیکرٹری کا تعین نہ ہونے کے باعث سرکاری امور مکمل طور پر ٹھپ
پیر 9 مارچ 2015 22:46
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) سندھ میں انتظامی بحران چھٹے روز بھی حل نہیں ہوسکا ،چارج نہ چھوڑنے پر سندھ حکومت نے چیف سیکریٹری سجاد سلیم کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ مستقل چیف سیکریٹری نہ ہونے سے سندھ کے تمام محکموں کی اہم فائلیں منظوری کی منتظر ہیں۔سندھ حکومت کی جانب سے چیف سیکریٹری سجاد سلیم ہوتیانہ کی خدمات وفاق کو واپس کیے جانے اور عبدالسبحان میمن کو چیف سیکریٹری کا چارج دیئے جانے کا حکم چھ روز بعد بھی قابل عمل نہیں ہوا۔
سندھ میں چیف سیکریٹری کے عہدے پر 2 افسران موجود ہیں۔ سجاد سلیم ہوتیانہ نے چارج چھٹے روز بھی چھوڑا نہیں جبکہ عبدالسبحان میمن بھی چھ روز بعد چیف سیکریٹری کا چارج نہیں سنبھال سکے ہیں۔ وفاق کی جانب سے سندھ کے سیکریٹری داخلہ و بلدیات عبدالکبیر قاضی کو ملازمت سے ہٹائے جانے کے بعد سندھ حکومت نے چیف سیکریٹری سجاد سلیم کو ہٹایا لیکن سندھ میں دونوں افسران وفاقی و صوبائی حکومت کے احکامات پر عمل کرنے سے انکاری ہیں اور وفاقی و صوبائی حکومت اپنی رٹ پر عمل نہیں کرارہی۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.