سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے بھائی کے انتقال پرسردار صالح بھوتانی کا اظہار تعزیت

پیر 9 مارچ 2015 22:27

کوئٹہ ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) بلوچستان کے سابق نگران وزیر اعلیٰ مسلم لیگ( ن) کے رکن صوبائی اسمبلی سردار صالح بھوتانی نے پیرکو رجھان جمالی جا کر سابق وزیر اعظم میر ظفر اللہ خان جمالی کے چھوٹے بھائی بلوچستان صوبائی اسمبلی کے سپیکر میرجان محمد جمالی کے قریبی رشتہ دار اور سابقہ صوبائی وزیر قانون وپارلیمانی امور میر عبدالرحمان جمالی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی اور دعا کی اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر وجمیل عطاء کریں۔

متعلقہ عنوان :