ہمارا سب سے بڑا ٹاسک نیشنل ایکشن پلان ہے، بنیادی مقصد دہشتگری کو کنٹرول کرنا ہے ، آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی
وفاقی حکومت کی جانب سے ایک پالیسی آرہی ہے جس پر سندھ پولیس مکمل عمل پیرا ہوگی، مدارس کے سلسلے میں نیشنل ایکشن پلان کا انٹیگرل پارٹ ہے، جن مدارس میں دہشتگردی سیل یا دیگر سرگرمیاں ہورہی ہوں ان مدارس کو چیک کیا جارہا ہے، ڈی آئی جی آفس سکھر میں میڈیا سے بات چیت
پیر 9 مارچ 2015 22:27
سکھر (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) آئی جی سندھ پولیس غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ ہمارا سب سے بڑا ٹاسک نیشنل ایکشن پلان ہے، جس کا بنیادی مقصد دہشتگری کو کنٹرول کرنا ہے ۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایک پالیسی آرہی ہے جس پر سندھ پولیس مکمل عمل پیرا ہوگی۔ مدارس کے سلسلے میں نیشنل ایکشن پلان کا انٹیگرل پارٹ ہے،جس کے تحت جن مدارس میں دہشتگردی سیل یا دیگر سرگرمیاں ہورہی ہوں ان مدارس کو چیک کیا جارہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی آئی جی آفس سکھر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنا اولین ترجیح ہے۔سندھ پولیس کو بم پروف ویکلز، بلٹ پروف جیکٹس، جی ایس ایم لوکیٹر ملے ہیںَ سندھ پولیس ٹریرز م کے خلاف سب سے بہتر کام کررہی ہے۔(جاری ہے)
ہم کوشش کررہے ہیں کہ تمام تر چیزیں سندھ پولیس کو ملیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک بات تو کلیئر ہے کہ سندھ میں جہاں بھی دہشتگردی کی سرگرمیاں ہونگی وہاں پر سندھ پولیس مکمل آپریشن کریگی اور نہ صرف ان کو پکڑا جائے گا بلکہ دہشتگرد عناصروں کا مکمل خاتمہ بھی کیا جائے گا۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ سندھ میں غیرقانونی طور پر رہائش پذیر افغان یا غیر ملکی ہوں ان کے لئے پالیسی بلکل کلیئر ہے۔ جہاں بھی انفارمیشن ملے گی ان کے خلاف کاروائی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ قانون کے مطابق سندھ میں غیرقانونی طور پر مقیم افراد کے خلاف کراچی، کوٹری، حیدرآباد، سکھر، گھوٹکی، کشمور سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں کاروائیاں کرچکے ہیں۔ نیشنل ایکشن پلان کے لحاظ سے کچھ نئے شہروں سمیت گاؤں اور دیہاتوں میں بھی جارہے ہین جس میں کنٹرول اف انٹریٹ اور ایمپیو ہوگا، خاص طور پر کرایے پر جو مکانات دیے جاتے ہیں ان کے لئے بھی نیا قانون لا یا جارہا ہے۔یہ قانون آنے کے بعد اس میں ایکشن اور بھی زیاد ہ تیز ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
-
صدرزرداری سینیٹ کا اجلاس کل جمعرات کی شام طلب کرلیا
-
سولر پینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
نکاح نامے کے کالموں کو نامکمل چھوڑنے اور شک کی صورت میں اس کافائدہ بیوی کوپہنچے گا،سپریم کورٹ
-
اسپیکرقومی اسمبلی سردارایاز صادق سے پرتگال کے سفیر فریڈریکو پنہیرو دا سلوا کی ملاقات
-
افغان طالبان کی کامیابی سے متعلق بیان پر قائم ہوں، افغان طالبان نے جدوجہد سے استعماری طاقت کو شکست دی، وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
-
صدر مملکت آصف علی زرداری سے چائنہ انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کوآپریشن ایجنسی کے چیئرمین لوئو چائو ہوئی کی قیادت میں وفد کی ملاقات، پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ تعلقات مزید بہتر بنانے کیلئے مل کر کام ..
-
ملک میں یکم مئی سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظرانداز کرنے کا شکوہ کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.