سازش کے تحت لوگوں کوقومیت کے نام پرلڑایاجارہاہے،حافظ قدرت اللہ،

عوام اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے جمعیت میں شامل ہوکرسازشوں کو ناکام بنائیں ، نائب امیر

پیر 9 مارچ 2015 22:01

کوئٹہ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء ) جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے نائب امیرحافظ قدرت اللہ لہڑی،مولانامحمودالحسن محمدحسنی،میرسرفرازاحمدشاہوانی،مفتی عبدالقدوس،مولوی محی الدین اورٹکری نیازمحمدنے کچی بیگ میں سرداراحمدخان شاہوانی کی رہائش گاہ پرکچی بیگ اورلہڑی آبادیونٹوں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کوئٹہ میں ایک سازش کے تحت لوگوں کوقومیت کے نام پرلڑایاجارہاہے،علاقے کے ایم پی اے نے جان بوجھ کرسریاب کوترقیاتی منصوبوں میں نظرآندازکردیاہے،عوام اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے جمعیت میں شامل ہوکرسازشوں کو ناکام بنائیں،درین اثناء شیخ الحدیث مولاناعبدالعزیز،مولاناعبدالواسع سحر،عبدالغفارایڈوکیٹ،حافظ شادمحمد،عبدالغفارجمالی،حافظ زبیراحمد،عبدالرزاق پانیزئی نے جامع مطلع العلوم وحدت کالونی میں مدنی یونٹ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ وحدت کالونی میں پانی کاسنگین مسئلہ پیداہواہے،علاقے کے مکین واساکے پانی سے محروم ہیں،حکومت پانی کامسئلہ حل کرے،،درین اثناء جمعیت ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری مالیات مولاناعبدالغفورمدنی اورعبدالواسع سحرکی نگرانی میں یونین کونسل26کے انتخابات سول کالونی میں شہزادکندن کی رہائش گاہ پرہوئے جس میں سابقہ نائب ناظم شاہدرزاق راجپوت امیراورامجدعلی جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے اس کے بعدیونین کونسل5کے انتخابات پٹیل باغ ملتانی محلہ میں فیصل کی رہائش گاہ پرہوئے جس میں فیصل اقبال امیراوررفیع اللہ جنرل سیکرٹری منتخب ہوئے ،نومنتخب عہدیداروں کوضلعی امیرمولاناولی محمدترابی اورمولاناعبدالحنان نے مبارکباددی ۔

متعلقہ عنوان :