بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد اللہ بلوچ پنجگور پہنچ گئے

پیر 9 مارچ 2015 21:57

پنجگور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) پنجگور بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سابق صوبائی وزیر زراعت میں اسد اللہ بلوچ کا پنجگور پہنچنے پر ائیرپورٹ پر شاندار استقبال گاڑی اور موٹر سائیکلوں کے جلوس میں رہائش گاہ پہنچا یا گیا تفصیلات کے مطابق بی این پی عوامی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و سابق صوبائی وزیر میر اسد اللہ بلو چ جو آج کراچی سے بذریعہ طیارہ پنجگور پہنچے تھے ائیرپورٹ پر بی این پی عوامی کے کارکنوں نے ان کا فقید المثال استقبال کیا اور انہیں ائیر پورٹ سے گاڑیوں کی لمبی جلوس میں انہیں ان کی رہائش گاہ پہنچایا گیا