صدر کے سی سی آئی افتخار احمد وہرہ کا کراچی کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے حکومتی رویے پرشدید مایوسی کا اظہار
پیر 9 مارچ 2015 21:27
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری(کے سی سی آئی) کے صدر افتخار احمد وہرہ نے کراچی کے تاجروں کو درپیش مسائل کے حل کے حوالے سے حکومتی رویے پرشدید مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگریہ غیر ذمہ دارانہ طرز عمل جاری رہا اور ملک کے سب سے بڑے چیمبر ہونے کے ساتھ ساتھ قومی دھارے اور اقتصادی سرگرمیوں میں پیش پیش کراچی چیمبر کی جانب سے اجاگر کیے گئے مسائل کو حل کرنے میں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کیا گیاتو اس کے انتہائی منفی نتائج مرتب ہوں گے۔
کے سی سی آئی کے صدر نے کراچی چیمبر سے جاری ایک بیان میں نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ درجنوں خطوط اور یاددہانیوں پر مشتمل خط مختلف وزراء خا ص طور پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیرتجارت خرم دستگیر ،چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو طارق باجوہ و دیگر کو ارسال کیے گئے اور کراچی چیمبر کے دورے کی دعوت دی گئی جس کا مقصد تاجربرادری کو درپیش مسائل پرتفصیلی تبادلہ خیال کرنا تھا مگربدقسمتی سے ان میں سے کسی نے بھی کراچی چیمبر کا دورہ کرنے کی زحمت گوارہ نہیں کی جو کہ تاجربرادری کے لیے تشویش کا باعث ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.