نو منتخب سینیٹر حاجی میرمحمد یوسف بادینی کا پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان ،

آصف زرداری سے ملاقات، سینٹ انتخابات میں پارٹی کی بھر پور کامیابی پر مبارکباد دی

پیر 9 مارچ 2015 21:23

اسلام آباد/کوئٹہ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء )بلوچستان سے منتخب ہونے والے نو منتخب سینیٹر حاجی میرمحمد یوسف بادینی کی پیپلز پارٹی کے چیئرمین و سابقہ صدر آصف علی زرداری سے ملاقات سینٹ کے انتخابات میں پارٹی کی بھر پور کامیابی پر انہیں مبارکباد دی۔

(جاری ہے)

نو منتخب سینیٹر حاجی میر محمد یوسف بادینی منگل کے روز اسلام آباد میں سابقہ صدر و پیپلز پارٹی کے چیئرمین آصف علی زرداری سے ان کے گھر میں ملاقات کی ملاقات میں سابقہ وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سمیت دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے ملاقات میں سابقہ صدر نے حاجی یوسف بادینی کو دوبارہ سینٹ کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی بعدازاں سینیٹر حاجی یوسف بادینی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ میں آزاد حیثیت سے سینٹ کا رکن ضرور منتخب ہوا ہوں مگر میں پیپلز پارٹی کے بنیادی رکن ہوں میرے لئے پارٹی اصل اثاثہ ہے اور ہمیشہ کی طرح آج بھی میں پارٹی کے تمام فیصلوں کا پابند ہوں پہلے کی طرح آج بھی میں اپنی تمام خدمات پارٹی قیادت کے حوالے کرتا ہوں سینٹ کے چیئرمین و ڈپٹی چیئرمیں سمیت تمام امور پر پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی میں ان پر عمل کرونگا آصف علی زرداری سے ملاقات پارٹی کی کامیابی پر انہیں مبارکباد دینے کے لئے تھا جبکہ انہوں نے مجھے بلوچستان سے کامیاب ہونے پر مبارکباد دی انہوں نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میری سیاست کا بنیادی مقصد پیپلز پارٹی کی پلیٹ فارم سے بلوچستان کے عوام کی خدمت کرنا اور ان کے مسائل حل کر کے انہیں خوشحال معاشرہ دینا ہے میں بلوچستان کے عوام اور ووٹ دینے والے معزز ممبران اسمبلی کا مشکور ہوں کہ انہوں نے تین مرتبہ پہلے اور اب چوتھی مرتبہ ہماری خاندان اور مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا ہے میں انہیں یقین دلاتا ہوں کہ میں بھی اپنی کارکردگی کے حوالے سے بلوچستان کے عوام کو کبھی مایوس نہیں کرونگا۔