Live Updates

تحریک انصاف کراچی ریجن کی جانب سے کارکنان کی تربیتی نشست کا اہتمام

پیر 9 مارچ 2015 21:20

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کی جانب سے کارکنان کی تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر کراچی ریجن کے جنرل سیکرٹری عزیز خان آفریدی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکنان کسی بھی سیاسی جماعت کا سرمایہ ہوتے ہیں اور کارکنان کا ڈسپلن سرمایہ کو محفوظ کرتا ہے ۔

(جاری ہے)

تمام عہدیداران نے کارکنان کو لیڈر شپ اور ڈسپلن کی اہمیت سے روشناس کرایا ۔

اس موقع پر کارکنان کا جذبہ اور نئے پاکستان کے حصول ااور اپنی صفوں میں اتحاد کے لیے خود کو متحد اور منظم کرنے کا عہد قابل تحسین تھا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سینئر نائب صدر ثمر علی خان ، اسرار عباسی ، نائب صدر ارسلان گھمن ، سعدیہ آغا، جوائنٹ سیکرٹری امجد جاہ اور انفارمیشن سیکرٹری دعا زبیر بھی موجود تھیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات