شہبازشریف کا الطاف حسین کو ٹیلی فون، خیریت دریافت کی

پیر 9 مارچ 2015 21:17

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو ٹیلی فون کیا۔شہبازشریف نے الطاف حسین کی خیریت دریافت کی اور ایم کیو ایم کے قائد کے چےئرمین سینیٹ اور ڈپٹی چےئرمین سینیٹ کے انتخاب کیلئے مسلم لیگ(ن) کی حمایت کرنے کی درخواست کی،جس پر الطاف حسین نے کہا کہ اس کا فیصلہ رابطہ کمیٹی کرے گی۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ(ن) اور ایم کیو ایم کی قیادت کے درمیان17سال بعد رابطہ ہوا ہے اور دونوں جماعت کے درمیان فاصلے کم ہورہے ہیں ۔