سندھ حکومت نے شہید بینظیر بھٹو انٹرسٹی بس سروس ،ٹرمینل پروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں 100نئی بسوں کے منصوبے کا آغاز کردیا،
شہید بینظیر بھٹو انٹر سٹی بس سروس اور ٹرمینل پروجیکٹ نہ صرف ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کریگا بلکہ مقامی لوگوں کیلئے روزگارکے نئے مواقعے بھی پیدا ہوں گے،وزیراعلیٰ سندھ
پیر 9 مارچ 2015 20:51
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) سندھ حکومت نے کراچی اور صوبے کے دیگر ڈویزنل ہیڈکوارٹرز کے درمیان ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو بڑھاتے ہوئے 500 سو نئی بسوں کے ساتھ شہید بینظیر بھٹو انٹرسٹی بس سروس اور ٹرمینل پروجیکٹ کے تحت پہلے مرحلے میں 100نئی بسوں کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں پیر کو غیر ملکی ٹرانسپورٹ کمپنی ڈائیوو ایکسپریس اور سندھ حکومت کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ پروجیکٹ کے تحت صوبے میں ہر ضلعی ہیڈکوارٹرز کو ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کے ذریعے ایک دوسرے سے لنک کرنے کے یادداشت نامے پر دستخط کئے گئے۔
وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ میر ممتاز جکھرانی اور دیگر اعلیٰ عہدیداران نے یادداشت نامے پر دستخط کرنے کے عمل کاجائزہ لیا۔(جاری ہے)
اس موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ طٰحہٰ فاروقی اور ڈائیوو پاکستان کے چیف ایگزیکیوٹو نے اپنے اداروں کی نمائندگی کرتے ہوئے یادداشت نامے پر دستخط کئے۔یادداشت نامے کے مطابق ڈائیوو ایکسپریس نے اس بات پر آمادگی ظاہر کی ہے کہ وہ 23مارچ سے شروع ہونے والے پہلے فیز میں دو ارب روپوں کی لاگت سے کراچی اور حیدرآباد، میرپورخاص،سکھر، نوابشاہ اور لاڑکانہ ڈویزنل ہیڈکوارٹرزکے روٹس پر 50نئی بسیں لائے گی۔
سندھ حکومت اس پہلے فیز میں دو ارب روپوں میں سے 645ملین روپے دے گی۔ جبکہ بقایارقم ڈائیوو ایکسپریس ادا کرے گی اور اس کے ساتھ ساتھ 50نئی بسیں، بس ٹرمینل اور ٹرمینل پر ویٹنگ لاؤنچ ، ٹک شاپس، علیحدہ واش رومس،مساجدسمیت بس اڈوں پر ہر قسم کی سہولیات مہیا کرے گی ۔ڈائیو ودس سال تک یے بسیں چلائے گی،جبکہ مسافروں سے کرایہ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیا جائے گا۔ڈائیوو ایکسپریس کی انتظامیہ ایک سال کے اندر 100بسوں کا بندوبست کرکے پہلے فیز کی تکمیل کرے گی، لیکن یہ بسیں کراچی اور ڈویزنل ہیڈکوارٹرز کے درمیان 23مارچ 2015سے شروع کی جائیں گی۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ اندروں شہر اور بین الشہرمواصلات اقتصادی ترقی میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہے، جس کیلئے پیپلز پارٹی کی گورنمینٹ نے عوام کی فلاح کیلئے اندرون شہر اور بین الشہر ٹرانسپورٹ منصوبوں پر عمل شروع کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو انٹر سٹی بس سروس اور ٹرمینل پروجیکٹ نہ صرف ٹرانسپورٹ کی سہولیات فراہم کرے گا بلکہ مقامی لوگوں کیلئے روزگارکے نئے مواقعے بھی پیدا ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے لوگوں کی سہولیات کیلئے اندرون شہر دیگر ٹرانسپورٹ منصوبے بھی بی آر ٹی کے تحت شروع کئے ہوئے ہیں، انہوں نے ڈائیوو ایکسپریس کی انتظامیہ کو بھی ان منصوبوں میں دلچسپی لینے کی دعوت دی، جس کیلئے انہیں تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے ٹرانسپورٹ ممتاز جکھرانی نے کہا کہ ڈویزنل سطح سے شروع کئے گئے اس منصوبے کو تمام ضلعی سطح پرتوسیع دی جائے گی، جس سے صوبے کی عوام کو معیاری ٹرانسپورٹ کی سہولیات میسر ہو سکیں گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.