وزیراعلیٰ سندھ کا کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ کا دورہ، قونصل جنرل کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پیر 9 مارچ 2015 20:49

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پیر کو کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصلیٹ کا دورہ کیا اور و فات پا جانے والے قونصل جنرل سلطان الا تھیب علی دہی ال کتبی کے انتقال پر اپنے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور اللہ تعالیٰ سے مرحوم کے بلند درجات و مغفرت کے لئے بھی دعا کی ۔ اور وہاں مہمانان گرامی کی کتاب میں اپنے تعزیتی کلمات کو درج کئے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات کے مرحوم قونصل جنرل نے دونوں ممالک کے مابین روابط کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کیا ۔متحدہ عرب امارات پاکستان کا برادر اسلامی ملک ہے جس کے بہت ہی گہرے اور قریبی روابط ہیں۔انہوں نے عرب امارات کے قونصل جنرل کے اچانک انتقال کو دونوں ممالک کے لوگوں اور حکومتوں کیلئے بڑا نقصان قرار دیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ سندھ حکومت اور سندھ کے عوام کی جانب سے اس دکھ کی گہڑی میں متحدہ عرب امارات کے عوام اور حکومت کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :