لاڑکانہ پولیس کی کارروائیاں ، سنگین نوعیت کے مقدمات قتل، پولیس مقابلے میں مطلوب روپوش اور اشتہاریوں سمیت 8ملزمان گرفتار، منشیات برآمد

پیر 9 مارچ 2015 20:49

لاڑکانہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015ء) ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز کی ہدایات پر لاڑکانہ پولیس نے مختلف مقامات پر کارروائیاں کرکے سنگین نوعیت کے مقدمات قتل، پولیس مقابلے میں مطلوب روپوش اور اشتہاریوں سمیت 8ملزمان کو گرفتار کرکے منشیات برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رحمت پور تھانہ پولیس نے ملزم عامر علی شیخ کو پاؤ چرس سمیت گرفتار کرلیا، حیدری تھانہ پولیس نے ملزم مہتاب چانڈیو کو آدھا پاؤ چرس سمیت، پولیس مقابلے میں مطلوب اشتہاری عمیر بھٹو کو گرفتار کرلیا، رتوڈیرو تھانہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں روپوش ملزم ممتاز جلبانی کو، روپوش ملزم علی ڈنو چانڈیو کو گرفتارکرلیا، نوڈیرو تھانہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں اشتہاری ملزم امداد علی کوکھرکو، روپوش ملزم ہادی بخش شیخ کو گرفتار کرلیا، تعلقہ تھانہ پولیس نے قتل کے مقدمے میں روپوش ملزم اقبال جیھو کو گرفتار کرکے ان پر ایسے مقدمات درج کرلیئے گئے ہیں جبکہ ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز نے کہا ہے کہ جرائم پیشہ کاروائیوں اور سماجی برائیوں میں ملوث عناصروں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو ہر صورت میں قانون کے گرفت میں لایاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :