Live Updates

حکومت دہشت گردی اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے‘ ملکی ترقی اور امن کے دشمنوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے‘پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی اراکین پنجاب اسمبلی سے ملاقات میں گفتگو

پیر 9 مارچ 2015 19:10

حکومت دہشت گردی اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔9 مارچ۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت دہشت گردی اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات اٹھا رہی ہے‘ ملک کی ترقی اور امن کے دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے‘پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

پیر کواراکین پنجاب اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی شہبا زشر یف نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد کر رہی ہے اور ضروری قوانین میں ترامیم کرکے سزاؤں کو سخت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑی جائے گی۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے روایتی ذرائع کے ساتھ قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول پر توجہ دی جا رہی ہے۔ اگلے 3 برس کے دوران بجلی پیدا کرنے کے کئی کارخانے کام کر رہے ہوں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات