سراج الحق کے دورہ ہری پورکی تیاریاں مکمل تمام انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی

پیر 9 مارچ 2015 17:32

ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان و نو منتخب سینیٹر سراج الحق کے دورہ ہری پورکی تیاریاں مکمل تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔تفصیلات کے مطابق سرا ج الحق آج دن 3بجے ایلیمنٹری کالج گراؤنڈ میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

امیر ضلع غزن اقبال خان ترین ، زونل امیر محمد سلیم عادل ،ناظم جلسہ گاہ محمد اقبال چوہان ،سٹی امیر عبدا لصبوریوسفی ، سٹی جنرل سیکرٹری حافظ ثاقب جاویدنے استقبالیہ کیمپ میں کارکنان اور دیگر افراد سے ملاقاتیں کیں اور جلسہ گاہ کا جائزہ بھی لیا اور تمام انتظامات کو فائل شکل دی ۔

انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیر جماعت سرا ج الحق کا دورہ ہری پوربہت اہمیت کا حامل ہے اور اس جلسہ میں ہری پورکی اہم شخصیات جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان بھی کریں گی۔جس سے ضلع کی سیاسی فضا تبدیل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی پاکستان ہی ایک خوشحال پاکستان ہوسکتا ہے۔عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس جلسہ میں بھرپور شرکت کر کے جماعت اسلامی کی جدوجہد میں شامل ہوجائیں تاکہ تحریک تکمیل پاکستان شرمندہ تعبیر ہو۔

متعلقہ عنوان :