حکومت نے عوام کا ایک ارب روپیہ ضائع کر دیا، چین سے منگوائے گئے اسکینرز زنگ آلود ہو رہے ہیں

پیر 9 مارچ 2015 17:20

پشاور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) : کے پی کے حکام نے چین سے صوبے کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بننے کے لیے اسکینرز منگوائے تھے جو کہ تاحال کے پی کے گورنمنٹ کو نہیں دئے گئے جس کے تحت عوام کا ایک ارب روپے ضائع ہوتا نظر آ رہا ہے.

(جاری ہے)

حکومت کا کہنا ہے کہ جو سکینرز منگوائے گئےتھے ان کو اسلام آباد میں چیک کیا گیا لیکن ان کے مضر صحت اثرات زیادہ تھے جس کے باعث ان کو نہیں لگوایا گیا، کے پی کے کی حکومت نے چین سے منگوائے تھے جس کے تحت ان سکینرز کو پشاور کے داخلی راستوں اور اہم چیک پوسٹوں پر لگایا جانا تھا لیکن وزارت داخلہ نے وزیر اعظم کی ہدایات کے باوجود سکینرز کے پی کے حکومت کو جاری نہیں کیے گئے حالانکہ چین سے منگوائے گئے سکینرز اسلام آباد میں پولیس لائنز میں پڑے گل سڑ رہے ہیں لیکن ان کو کے پی کے کو نہیں دیا جا رہا جس کے متعلق کے پی کے حکومت کا کہنا تھا کہ منگوائے گئے سکینرز خراب ہیں جبکہ حکومت کا کہنا تھ کہ اسلام آباد میں ان کا ٹسٹ کیا گیا ہے اور اس ٹسٹ کے بعد پتا چلا ہے کہ یہ سکینرز مضر صحت ہیں.

کیونکہ ان سے نکلنے والی شعاعیں انسانی صحت پر سنگین اثرات مرتب کر سکتی ہیں. کے پی کے حکام کا کہنا ہے کہ ایک تو اس سے عوام کا پیسہ ضائع ہوا اور جو سکینرز منگوائے گئےوہ بھی ناقص ہیں ، یہ تمام صورتحال حکومت کی دہشت گردی کے خاتمے کو لے کر سنجیدگی پر سوالیہ نشان ہے. کیونکہ حکومت کی جانب سے اس سے متعلق کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا گیا

متعلقہ عنوان :