پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت نے اقلیتی برادری کو تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں بھرپور مواقع دیئے ہیں ، گیان چند اسرانی

پیر 9 مارچ 2015 17:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) صوبائی وزیر اقلیتی امور گیان چند اسرانی نے کہا ہے کہ سندھ میں آباد تمام اقلیتی برادری نہایت امن و سکون سے اپنے کاروبار زندگی کے امور نپٹا رہے ہیں ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی جمہوری حکومت نے اقلیتی برادری کو تعلیم اور روزگار کے شعبوں میں بھرپور مواقع دیئے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع جام شورو سے آئے ہوئے اقلیتی برادری کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے وفد کے اراکین کو بتایا کہ موجودہ جمہوری حکومت نے پہلی مرتبہ ڈویژن کی سطح پر اقلیتی برادری کے فنڈز مختص کئے ہیں جبکہ اس سے قبل صوبائی سطح پر اقلیتی برادری کے لئے فنڈز کا اجراہوتا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ اس انقلابی اقدام کی وجہ سے سندھ میں آباد اقلیتی برادری کے مستحقین کے لئے فنڈز کا اجراڈویژن کی سطح پر ہوگا جس میں سکھر لاڑکانہ نواب شاہ حیدرآباد اور میرپورخاص کو منتخب کیا گیا ہے جہاں سے ملحق اضلاع اپنے اپنے ڈویژن سے رابطہ کرکے مستحق افراد تعلیم شادی اور گرانٹ کی مد میں رقم لے سکتے ہیں ۔ وفد کے اراکین نے صوبائی وزیر کی اقلیتی برادری کے لئے کی گئی خدمات کو سراہا اور صوبائی وزیر کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا ۔

متعلقہ عنوان :