عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اور صوبائی قائد ین کا سلیم جدون اور شاہ سوار خان سے اظہار تعزیت

پیر 9 مارچ 2015 17:18

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے قائد اسفند یار ولی خان،صوبائی صدر سینیٹر شاہی سید ،جنرل سیکریٹری یونس خان بونیری نے پارٹی کے صوبائی نائب صدر سلیم خان جدون کے چھوٹے بھائی حکیم خان جدون کے انتقال اور پارٹی کے دیرینہ ممبر اور پشتو گلور کار شاہ سوار خان کے والد مسکین خان ایڈووکیٹ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے ،پارٹی کے قائد اور صوبائی صدر و جنرل سیکریٹری نے اپنے علیحدہ علیحدہ تعزیتی بیانات میں کہا ہے کہ پوری پارٹی سلیم خان جدون اور شاہ سوار خان سے دلی تعزیت کرتی ہے اور پسماندگان کے غم میں برابر کی شریک ہے مرحومین کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کے لیے دعا گو ہے۔