معاشرتی انقلاب کیلئے ماحولیاتی آلودگی کا خاتمہ ناگزیر ہے، ڈی پی او پاکپتن

پیر 9 مارچ 2015 17:15

پاکپتن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء )ڈی پی او حا جی شا ہنواز سندھیلہ،ڈی سی ا وجاوید اختر محمو د نے کہا ہے کہ معاشرتی انقلاب کیلئے ما حو لیاتی آلو دگی کا خاتمہ نا گریز ہے ، ما حو لیا تی آلودگی کے خاتمہ کیلئے درخت لگا نا از حد ضر وری ہے، گھنے اورزیادہ درخت لو گو ں کو خو شگو ار کو خو شگو ار ما حو ل فراہم کر نے کے ساتھ ساتھ زہنی آسودگی کے خاتمہ کا بھی باعث بنتے ہیں ، ان خیالا ت کا اظہار انہو ں نے مو سم بہار کی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں جمال چو ک میں پو دا لگانے کی تقریب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ، اس مو قع پر ای ڈی او زراعت چو ہد ری محمد شفیق ، ڈی او جنگلات ملک وسیم سجاد سمیت متعلقہ محکمو ں کے افسران بھی مو جو دتھے ، ڈی سی او جاوید اختر محمو د نے کہا کہ زیادہ درخت لگانے سے ملکی ضر وریا ت پو ری کر نے کے ساتھ ساتھ معاشی انقلاب بھی برپا کیا جا سکتا ہے ، علاوہ زیں ڈی پی ا وشاہ نو از سندھیلہ ، ای ڈی او زراعت چو ہد ری محمد شفیق ، ڈی او جنگلات ملک وسیم سجاد سمیت متعلقہ محکمو ں کے افسران نے بھی مو سم بہار کی شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پو دے لگائے، دریں اثناء ڈی سی او جاوید اختر محمو د نے جمال چوک میں بننے والی شاہرات کاجائزہ لیا اور ان شاہرات کو جلد از جلد مکمل کر نے کیلئے بھی ہد ایات جاری کیں۔