امریکی ریاست میسیسپی میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ،2افرادہلاک

پیر 9 مارچ 2015 17:05

جیکسن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء)امریکی ریاست مسیسیپی میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہو گیا،حادثے میں طیارے میں سوار دونوں افرادہلاک ہو گئے۔

(جاری ہے)

ایک انجن کا چھوٹا طیارہ ریاست مسیسیپی کی کاؤنٹی میں گر کر تباہ ہوا،حادثے میں پائلٹ سمیت ایک مسافر ہلاک ہو گیا۔ حکام نے بتایا کہ دونوں افرادکی لاشیں ملبے سے مل گئی ہیں، دو نشستوں والے طیارے کے گرنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں، حادثے کے اسباب معلوم کرنے کیلئے تحقیقات جا ری ہیں۔