سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا آخری اجلاس کل چیئرمین کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا

پیر 9 مارچ 2015 17:00

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کا آخری اجلاس کل منگل کو قائمہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر حاجی عدیل کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خطے کی صورتحال ، پاکستان کی خارجہ پالیسی سمیت اہم ایشوز پر غور کیا جائے گا ، اجلاس میں دفتر خارجہ کے سینئر حکام بھارتی سیکرٹری خارجہ کے دورہ پاکستان‘ قطر میں امریکہ اور طالبان میں مذاکرات اور ان میں پاکستان اور چین کے کردار کے حوالے سے کمیٹی کو بریفنگ دینگے ۔ سینٹ کمیٹی خارجہ امور کے اجلاس میں سینیٹر جہانگیر بدر کو متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزہ نہ دیئے جانے کے امور پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :