ورلڈ کپ 2015ء : کرکٹ کا’’ بانی‘‘ ورلڈ کپ سے باہر ہوگیا
پیر 9 مارچ 2015 16:50
ایڈیلیڈ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9مارچ ۔2015ء ) ورلڈ کپ 2015ء کے 33ویں میچ میں بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد انگلینڈ کو 15رنز سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے ۔ ایڈیلیڈ اوول میں کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر بنگلہ دیش کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی جس کے بعد بنگال ٹائیگرز نے مقررہ 50اوورز میں 7وکٹوں کے نقصان پر 275رنز بنا ئے ۔
ایک موقع پر بنگلہ دیش کی 4وکٹیں 99رنز پر گر چکی تھیں تاہم مشفیق الرحیم اور محمود اللہ ریاض نے 5ویں وکٹ کی شراکت میں ریکارڈ 141رنز کا اضافہ کیا اور اس دوران محموداللہ ریاض بنگلہ دیش کی جانب سے ورلڈ کپ میں سنچری بنانے والے پہلے بنگلہ دیشی بلے باز بن گئے ۔ محموداللہ 103، مشفیق الرحیم 89اور سومیا سرکار 40رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔(جاری ہے)
انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن اور کرس جورڈن نے 2،2جبکہ سٹورٹ براڈ اور معین علی نے 1،1وکٹ حاصل کی ۔
276رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم 48.3اوورز میں 260رنز پر پوویلین واپس لوٹ گئی ۔ انگلینڈ کی جانب سے جوز بٹلر 65، این بیل 63اور کرس ووکس 42رنز ناٹ آؤٹ کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے ۔بنگلہ دیش کی جانب سے روبیل حسین نے 4جبکہ مشرفی مرتضی اور تسکین احمد نے 2،2کھلاڑی آؤٹ ہوئے۔ محمود اللہ ریاض کو انکی شاندار کاکر دگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا ۔ یاد رہے کہ بنگلہ دیش نے مسلسل دوسری مرتبہ ورلڈ کپ میں انگلینڈ کو مات دی ہے ،انگلینڈ ایونٹ میں سے 5میں سے محض 1میچ ہی جیت سکا ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.