سپیکر صوبائی اسمبلی سے آل ٹرائبل ٹیچرز ریفارم کمیٹی شمالی وزیرستان کی ملاقات

پیر 9 مارچ 2015 16:43

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) آل ٹرائبل ٹیچرز ریفارم کمیٹی شمالی وزیرستان ایجنسی کے ایک کثیر رکنی وفد نے صدر پی ٹی آئی نارتھ وزیرستان ایجنسی ملک ریاض احمد کی قیادت میں سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر سے انکے چیمبر میں ملاقات کی وفد میں اوروں کے علاوہ صدر محمد داوڑ‘ اختر سبحان‘ وکیل خان امیر رحمان اور امیر اللہ بھی موجود تھے اس موقع پر مشیر وزیراعلیٰ عارف یوسف بھی موجود تھے وفد نے سپیکر اسد قیصر کو بتایا کہ ایجنسی اکاؤنٹ آفس میں متعین تمام عملہ ایجنسی ٹیچرز سے تنخواہوں Area Bills فنانشنل اسسٹنٹ‘ بنوولنٹ فنڈ‘ پنشن‘ فیملی پنشن جتنیٰ کہ بیلنس شیٹ اور ریٹائرڈ ملازمین کی سروس کی واپسی پر بھی مختلف حیلوں بہانوں سے کم از کم ایک سو روپے کمیشن لیا جاتا ہے جس کے باعث فاٹا ٹیچرز میں گہری تشویش پائی جاتی ہے وفد نے مطالبہ کیا کہ شمالی وزیرستان ایجنسی ہیڈ کوارٹر آفس میں ان سنگین بے قاعدگیوں میں ملوث عملے کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔

(جاری ہے)

وفد کی شکایات پر سپیکر اسد قیصر نے فوری طور پر اکاؤنٹنٹ جنرل مسز حشمت اقبال سے رابطہ قائم کر کے اس بارے میں فوری غیر جانبدارانہ تحقیقات کرنے اور متعلقہ کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کرنے کی سفارش کی جس پر اکاؤنٹنٹ جنرل مسز حشمت اقبال نے سپیکر اسد قیصر کو یقین دلایا کہ وفد کی شکایات کے ازالے اور سپیکر اسد قیصر کی سفارشات پر فوری کارروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔