پیڈمک 3سے 5اپریل کے دوران ایکسپو سنٹر لاہور میں پنجاب انڈسٹریل ایکسپو 2015کا انعقاد کرے گی‘ایس ایم تنویر

پیر 9 مارچ 2015 16:38

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) چیئرمین پنجاب انڈسٹریل اسٹیٹس ڈویلپمنٹ اینڈ مینجمنٹ کمپنی ایس ایم تنویر نے کہا ہے کہ پیڈمک 3سے 5اپریل کے دوران ایکسپو سنٹر لاہور میں پنجاب انڈسٹریل ایکسپو 2015کا انعقاد کرے گی، اس نمائش کا مقصد وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے وژن کے تحت پنجاب میں صنعتی ترقی کو فروغ دینا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیڈمک اس سے قبل انڈسٹریل ایکسپو 2014کا کامیاب انعقاد کر چکی ہے اور اس سال مزید تیاری کے ساتھ بڑے پیمانے پر نمائش منعقد کی جائے گی جس میں لگ بھگ 160مقامی، بین الاقوامی کمپنیوں ، ان کے نمائندگان اور مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔

نمائش کا ایک بڑا مقصد مقامی اور بین الاقوامی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کرنا ہے۔ نمائش کے موقع پر بہت سی تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ایس ایم تنویر نے کہا کہ یہ نمائش دنیا بھر کو پنجاب کی صنعتی قوت سے آگاہ کرنے میں ممدومعاون ثابت ہوگی اور تقریباً ایک لاکھ سے زیادہ لوگ اس نمائش کو دیکھنے کے لئے آئیں گے۔نمائش میں بین الاقوامی کمپنیاں بشمول آٹوانڈسٹری، فارماسیوٹیکل انڈسٹری اور الیکٹرانک انڈسٹری بھی اپنے سٹال لگائیں گی۔

متعلقہ عنوان :