سکیورٹی خدشات ،سنٹرل جیل میانوالی کے اطراف کلوز سرکٹ کیمرے ،جیمرز نصب ،پولیس اہلکار بھی تعینات کردیئے گئے

پیر 9 مارچ 2015 16:38

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سنٹرل جیل میانوالی کے اطراف کلوز سرکٹ کیمرے اور جیمرز نصب کر دیئے گئے ہیں جبکہ ضلع پولیس کے اہلکار بھی سنٹرل جیل پر تعینات انسپکٹر جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نظیر اور دپٹی انسپکٹرجنرل جیل خانہ جات فیصل آباد سرکل نے کہا ہے کہ جیمرز کی تنصیب سے پنجاب بھر کی جیلوں سے موبائل فونز کی لعنت ختم ہو جائیگی جبکہ کلوز سرکٹ کیمروں کی تنصیب سے جیلوں کی سکیورٹی مزید بلٹ پروف ہو گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ضلع پولیس کے اہلاکاروں کی تعیناتی سے جیلوں کی سکیورٹی کو مزید تقویت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ سنٹرل جیل میانوالی بھی پنجاب کی حساس ترین جیلوں میں شامل ہے۔اسی لئے جیل کے چاروں اطراف میں پولیس کی بکتربند گاڑیاں کھڑی کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی نا خوشگوار واقع سے بروقت نمٹا جا سکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ جیلوں کے اندرمنشیات کمار بازی اور دیگر جرائم کے خاتمے کیلئے پنجاب حکومت انقلابی اقدامات اٹھا رہی ہے۔

انشاء اللہ پنجاب بھر کی جیلوں کو موبائل فونز،منشیات اور کمار بازی کی لعنت سے پاک کرنے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں قابل ذکر بات یہ ہے کہ سنٹرل جیل میانوالی کے اطراف میں جو جیمرز نصب کئے گئے ہیں اسکی وجہ سے جیل کے اندر سے موبائل فونز باہر آنا شروع ہو گئے ہیں،کیونکہ جیل کے اندر اکثر موبائل کمپنیوں کے سگنلز مکمل طور پر بند ہو جاتے ہیں جبکہ ایک کمپنی کے کچھ سگنل آتے ہیں ۔

جیل کی حدود میں داخل ہوتے ہی موبائل فونز خاموش ہو جاتے ہیں اور جیل حکام کے موبائل فونز بھی کام نہیں کرتے جبکہ کلوز سرکٹ کیمروں کی مدد سے جیل کے چاروں اطراف کی سکیورٹی کو مانیٹر کیا جا رہا ہے۔جیل سکیورٹی مزید سخت بنانے کے لئے جیل کے گردونواح مزید دو سیلہ پلائی دیواریں تومیر کی جا رہی ہیں جن میں س ایک دیوار مکمل ہو چکی ہے جبکہ دوسری بلٹ پروف دیوار کی تعمیر آخری مراحل میں داخل ہو چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :