سینیٹ کے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سمیت52سینیٹر چھ سال کی مدت پوری ہونے پر پرسوں ریٹائر ہو جائینگے

پیر 9 مارچ 2015 16:37

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) سینٹ کے چیئر مین اور ڈپٹی چیئر مین سمیت52سینیٹر چھ سال کی مدت پوری ہونے پر بدھ کو ریٹائر ہو جائینگے ریٹائر ہونے والے13 سینیٹرز دوبارہ بارہ منتخب ہو گئے تفصیلات کے مطابق سینٹ کے انتخابات کے بعد 52سینیٹرز اپنی چھ سالہ مدت پوری ہونے پر 11مارچ کو ریٹائر ہو جائینگے تفصیلات کے مطابق ریٹائرڈ ہونے والے سینیٹرز میں پیپلز پارٹی کے 21‘ مسلم لیگ (ن)کے آٹھ ‘ عوامی نیشنل پارٹی کے چھ ‘ ایم کیو ایم کے تین ‘ جے یو آئی (ف) کے تین ‘مسلم لیگ (ق )کے چوہدری شجاعت حسین سمیت دیگر شامل ہیں تاہم دوبارہ منتخب ہونے والوں میں بلوچستان سے محمد یوسف بادینی ‘ رحمن ملک ‘ فاروق ایچ نائیک ‘ اسلام الدین شیخ ‘ سلیم مانڈی والا ‘ پرویز رشید ‘ مشاہد اللہ خان ‘راجہ ظفر الحق ‘ پروفیسر ساجد میر ‘ بیگم نجمہ حمید ‘ عبد الغفور حیدری ‘میر حاصل خان بزنجوں اور کلثوم پروین شامل ہیں ریٹائر ہونے والوں میں ریٹائر ہونے والوں میں چیئرمین سید نیئر حسین بخاری ‘ ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ ‘ چوہدری شجاعت حسین ‘ حاجی عدیل ‘ زاہد خان ‘ افراسیاب خٹک ‘ بابر غوری ‘ صغریٰ امام ‘ جہانگیر بدر ‘ حاجی غلام علی دیگر شامل ہیں ۔

متعلقہ عنوان :