سی ڈی اے کا پولی کلینک کے ارد گرد مسمار کئے جانے والے کھوکھا مالکان کو متبادل جگہ فراہم کرنے سے صاف انکار

پیر 9 مارچ 2015 16:31

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے) نے پولی کلینک کے ارد گرد مسمار کئے جانے والے کھوکھہ مالکان کو متبادل جگہ فراہم کرنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی ڈی اے نے لائسنس جاری کئے تھے اب یہ اس کا استحقاق ہے کہ وہ دوبارہ لائسنس جاری کرے یا نہ کرے۔ پیر کے روز ڈائریکٹر انفورسمنٹ کیپٹن (ر) شہباز طاہر نے کہا ہے کہ سی ڈی اے کل منگل کو کوئی پولی کلینک کے باہر مسمسار کئے جانے والے کھوکھوں کا معائنہ نہیں کریگی اور نہ ہی کھوکھہ مالکان کو متبادل جگہ فراہم کی جائے گی ڈائریکٹر انفورسمنٹ نے کھوکھہ مالکان کے پاس لائسنس کے سوال پر کہا کہ ڈی ایم اے نے ان کھوکھہ مالکان کو لائسنس جاری کیا تھا اور اب اسی نے منسوخ بھی کیا ہے جبکہ لائسنس کی ٹرمز اینڈ کنڈیسن میں بھی یہ نقطہ واضح طور پر شامل ہوتا ہے کہ سی ڈی اے جب چاہے یہ اجازت نامہ منسوخ کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز سی ڈی اے نے ایف سکس پولی کلینک کے ارد گرد سکیورٹی کے باعث تمام کھوکھوں کو مسمار کیا تھا جس میں 2 کھوکھہ مالکان شدید زخمی ہو گئے تھے بعد میں کھوکھہ مالکان نے سی ڈی اے کے سامنے احتجاج کیا تو سی ڈی اے انفورسمنٹ ونگ کی جانب سے کل منگل کو متاثرہ کھوکھوں کا معائنہ کرنے کے بعد متبادل جگہ فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :