Live Updates

ملکی سیاست میں نظروں کی تکون چل رہی ہے، زرادری کی سینٹ کی چیئر مین کے ساتھ پنجاب کی گورنر شپ پر نظر ہے،’شریفوں“ کی زرداری ، امریکہ کی ”شریفوں“ پر نظر ہے،دیکھتے ہیں کس کی نظر کیا کام کرتی ہے،کسی کے پاس سندھ کارڈ تو کسی کے پاس بلوچستان کارڈ ہے، پاکستان کارڈ انکے پاس ہے جو 21ویں ترمیم منظور کروانے کے حق میں تھے،زاہد خان نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے حوالے سے جو کہا وہ ولی کو ولی پہچانتا ہے کہ مترادف ہے

جمعیت علما اسلام ف کے سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمدکی اوکاڑہ کے صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت

پیر 9 مارچ 2015 16:16

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) جمعیت علمائے اسلام ف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ ملکی سیاست میں نظروں کی تکون چل رہی ہے۔ زرادری کی سینٹ کی چیئر مینی کے ساتھ ساتھ پنجاب کی گورنر شپ پر بھی نظر ہے۔”شریفوں“ کی زرداری جبکہ امریکہ کی ”شریفوں“ پر نظر ہے۔دیکھتے ہیں کس کی نظر کیا کام کرتی ہے۔

کسی کے پاس سندھ کارڈ تو کسی کے پاس بلوچستان کارڈ ہے۔لیکن پاکستان کارڈ انکے پاس ہے جو 21ویں ترمیم منظور کروانے کے حق میں تھے۔

(جاری ہے)

زاہد خان نے پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کے حوالے سے جو کہا وہ ولی کو ولی پہچانتا ہے کہ مترادف ہے۔وہ اوکاڑہ کے صحافیوں سے ٹیلی فونک بات چیت کررہے تھے۔حافظ حسین احمد نے کہا کہ پہلے ہاتھی کے پاوٴں میں سب کا پاوٴں تھا اب شریفوں کے پاوٴں میں سب کا پاوٴں ہے اور اس سب میں پیپلز پارٹی بھی شامل ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کو دھرنا ختم کئے کافی عرصہ ہو گیا اور دوسری شادی کے بعد بندہ ویسے بھی بہت کچھ بھول جاتا ہے شائد اسی تناظر میں عمران پارلیمینٹ کا ”راستہ“ بھول گئے ہیں اسی لئے اب وہ سینٹ الیکشن کے اگلے مرحلے میں پارلیمینٹ کا ”بھولا“ ہوا راستہ تلاش کریں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات