شیخوپورہ : مقامی نمبر دار نے بیٹے کو کرکٹ میں نہ کھلانے پر غریب بچے کی درگت بنا ڈالی، بچہ زخموں سے نڈھال

پیر 9 مارچ 2015 15:30

شیخوپورہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) : شیخوپورہ میں چودھری کے بیٹے کو ساتھ نہ کھیلانا غریب کے بچے کو مہنگا پڑ گیا، تفصیلات کے مطبق شیخوپورہ میں مقامی نمبر دار کے بیٹے کو کرکٹ میں نہ کھیلانے پر چودھری غریب لڑکے کو اٹھا کر لے گیا اور گھر لے جا کر ڈنڈوں ، جوتوں اور لاتوں سے اس کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا.

(جاری ہے)

چودھری نے غریب بچے کو اس قدر مارا کے اس کے جسم پر پڑے نشانات اس کی تکلیف کا حال چیخ چیخ کر سنا رہے تھے زخموں کی شدت کے باعث بچے کا سارا جسم نیلا پڑ گیا، میڈیا سے بات کرتے ہوئے غریب بچے کا کہنا تھا کہ چودھری نے دھمکی دی تھی کہ تمہیں شراب پلا کر ٹرک کے نیچے دے دیں گے اور اس کو حادثہ بنا دیں گے کہ نشے کی حالت میں گاڑی کے نیچے آ گیا، جبکہ متاثرہ بچے کی ماں اپنے لخت جگر کی حالت دیکھ کر غم سے نڈھال ہو گئی، ماں کا کہنا تھا کہ میرا یتیم بچہ ہے اور اس کے ساتھ ظلم کیا گیا ہے میں نواز شریف سے مطالبہ کرتی ہوں کہ میرے بیٹے کو انصاف فراہم کیا جائے.

متعلقہ عنوان :