مسور کی فصل کو ضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنا ضروری ہے،نظامت زرعی اطلاعات پنجاب

پیر 9 مارچ 2015 15:26

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) نظامت زرعی اطلاعات پنجاب کے مطابق مسور میں 25 فیصد تک پروٹین پائی جاتی ہے ‘مسور کی فصل سے بہتر پیداوار لینے کے لیے اسے ضرر رساں کیڑوں کے حملہ سے محفوظ رکھنا بہت ضروری ہے۔کیڑوں کے بائیولوجیکل انسداد کیلئے کھیتوں میں ٹرائیکوگراما کارڈ لگائیں دیمک کا حملہ فصل کے اگنے سے کٹائی تک کسی بھی مرحلہ پر ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

دیمک پودوں کی جڑوں پر حملہ کرتی ہے اور زمین میں سرنگیں بناتی ہے جس سے حملہ شدہ پودے سوکھ جاتے ہیں،بروقت آبپاشی سے اس کے حملہ کو کم کیا جا سکتا ہے۔ کاشتکار مختلف نقصان رساں کیڑوں کے انسداد کیلئے جڑی بوٹیوں کی بروقت تلفی پر خصوصی توجہ دیں۔ چڑیاں اور پرندے سنڈیوں کو رغبت سے کھاتے ہیں اس لئے پرندوں کی حوصلہ افزائی کریں۔ ضرر رساں کیڑوں کے شدید حملہ کی صورت میں کیمیائی تدارک کیلئے محکمہ زراعت (توسیع و پیسٹ وارننگ) کی سفارش کردہ کیڑے مار زہر سپرے کریں۔

متعلقہ عنوان :