Live Updates

پشاور : پی ٹی آئی کے باغی ایم پی اے جاوید نسیم کے حق میں ریلی، پریس کلب کے باہر احتجاج

پیر 9 مارچ 2015 14:29

پشاور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) : پی ٹی آئی کے باغی رکن و ایم پی اے جاوید نسیم کے حق میں ریلی نکالی گئی جو کہ پریس کلب کے باہر پہنچنے پر سراپا احتجاج ہے، مظاہرین نے جاوید نسیم کو 'عام آدمی' کا نام دیا ہے ان کا کہنا تھا کہ غریب آدمی کبھی بھی ضمیر فروش نہیں ہو سکتا اور جاوید نسیم نے سینیٹ انتخابات میں ووٹ نہ ڈال کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ وہ ضمیر فروش نہیں ہیں. علاوہ ازیں مظاہرین نے جاوید نسیم کے حق میں نعرہ بازی بھی کی.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات