ایف آرکوہاٹ، بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے زخمی

پیر 9 مارچ 2015 14:27

کوہاٹ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) ایف آرکوہاٹ کے علاقہ ترکی اسماعیل خیل میں حالیہ بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے زخمی جبکہ ڈھوڈہ میں گھر کا برآمدہ منہدم ہونے سے 6 مویشی ہلاک ہوگئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ کئی دنوں سے جاری مسلسل موسلا دھار بارشوں کے نتیجے میں کوہاٹ کی نیم قبائلی علاقہ ایف آرجواکی کے موضع ترکی اسماعیل خیل میں ایک گھر کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جسکے ملبے تلے دب کر ایک ہی خاندان کے سات بچے راحیب ،مراد،شاہ ذیب،رائید،فرحانہ بی بی،مریم بی بی اور افسانہ بی بی زخمی ہوگئیں جنہیں آڑا خیل بی ایچ یو اور بعدازاں کے ڈی اے ہسپتال کوہاٹ لایا گیاجنکی حالت خطرے سے باہر ہے ۔

زخمی ہونے والے بچے آپسمیں چچا زاد ہیں جنکی عمریں ایک سال سے بارہ سال کے درمیان بتائی جاتی ہے ۔دریں اثناء کوہاٹ کے نواحی علاقہ ڈھوڈہ میں تیز بارش اور ہواؤں کے باعث منظور نامی شخص کے مکان کے برآمدے کی چھت گر گئی جسکے نتیجے میں برآمدے میں موجود بکری اور بچھڑوں میں سے 6 ہلاک جبکہ ایک گائے زخمی ہوگئی۔