Live Updates

(ن) لیگ دہشتگردی ‘ توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے‘ملک کی ترقی اور امن کے دشمنوں کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے، پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی، پنجاب حکومت صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد کر رہی ہے، ضروری قوانین میں ترامیم کرکے سزاؤں کو سخت کیا گیا ہے ‘ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو

پیر 9 مارچ 2015 14:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ نون کی حکومت دہشت گردی اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے سنجیدہ اور مخلصانہ اقدامات اٹھا رہی ہے۔ لاہور میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین اسمبلی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف ملک کی ترقی اور امن کے دشمنوں کے خلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے۔

پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو سر چھپانے کی جگہ نہیں ملے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت صوبے میں نیشنل ایکشن پلان پر موثر انداز میں عملدرآمد کر رہی ہے اور ضروری قوانین میں ترامیم کرکے سزاؤں کو سخت کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ، انتہا پسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے ہر محاذ پر جنگ لڑی جائے گی۔ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کا خاتمہ کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا کہ توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے روایتی ذرائع کے ساتھ قابل تجدید ذرائع سے توانائی کے حصول پر توجہ دی جا رہی ہے۔ اگلے 3 برس کے دوران بجلی پیدا کرنے کے کئی کارخانے کام کر رہے ہوں گے۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات