کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان کے کسینو جانے کا اعتراف پر وہ سزا کے حق دار ہیں‘ پاکستان میں داعش کا کوئی وجوود نہیں‘ دینی مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات چیت

پیر 9 مارچ 2015 14:21

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر معین خان نے آسٹریلیا میں کسینو جانے کا اعتراف کیا ہے جس پر وہ سزا کے حق دار ہیں‘ پاکستان میں داعش کا کوئی وجوود نہیں‘ دینی مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں۔

(جاری ہے)

وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اسلام آباد میں جوا کھیلنا یا جوئے خانے جانا حرام ہے معین خان نے کسینو جانے کا اعتراف کیا ہے جس پر وہ سزا کے حق دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں پاکستان میں دینی مداس اسلام کی ترویج کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ داعش کا پاکستان میں کوئی وجود نہیں ہے۔