اسلام آباد ہائی کورٹ: شیریں مزاری کی سینیٹ انتخابات سے متعلق دائر درخواست سماعت کے لیے منظور

پیر 9 مارچ 2015 14:09

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) : اسلام آباد ہائی کورٹ میں شیریں مزاری نے سینیٹ میں چئیر مین اور ڈپٹی چئیر مین کے انتخابات روکنے کے لیے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں یہ موقف دیا گیا تھا کہ جب تک ایوان مکمل نہیں ہوتا چئیر مین اور ڈپٹی چئیر مین کے انتخابات نہیں کروائے جا سکتے،تاہم ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کی جانب سے دائر درخواست کو سماعت کے لیے منظور کر لیا ہے. جس کی سماعت آئندہ کل جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق کریںگے.

متعلقہ عنوان :