اسلام آباد ایئرپورٹ، فیول کی کمی کے باعث پروازوں کا شیڈول متاثر ہو نے کا خدشہ

پیر 9 مارچ 2015 13:42

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) ایئرپورٹ پر فیول فراہم کرنے والی کمپنی کی ناقص پلاننگ کے باعث پروازوں کی آمد رفت متاثر ہو نے کا خدشہ ہے، پی آئی اے نے متبادل بندوبست کرلیا۔اسلام آباد ایئرپورٹ پر فیول فراہم کرنے والی نجی کمپنی کی ناقص پلاننگ کے باعث پروازوں کی آمدروفت متاثر ہو نیکا خدشہ ظاہر کیا جارہاہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایمرجنسی کی صورت میں کسی بھی جہاز کو فیول فراہم نہ ہو سکے گا۔

سپلائی متاثر ہو نے کے باعث دس مارچ کو مختلف پروازوں کو جیٹ اے ون فیول کی فراہمی نہیں ہو سکے گی۔ فیول فراہم کرنے والی کمپنی نے سول ایوی ایویشن کو درپیش صورتحال سے آگا ہ کرد یا ہے۔دوسری جانب ترجمان پی آئی اے حنیف رانا کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلام ایئرپورٹ پرجہازوں کو فیول فراہم کرنے کا متبادل انتظام کرلیا گیا ہے۔ فلائٹ آپریشن شیڈول کے مطابق جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :