لاہور : روٹھے میاں بیوی میں بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت کی گئی، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

پیر 9 مارچ 2015 12:56

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 9 مارچ 2015 ء) : ہائی کورٹ میں روٹھے میاں بیوی کے بچوں کی حوالگی کیس کی سماعت کی گئی ، گذشتہ سماعت میں عدالت نے ماں باپ کو بچوں کی خاطر صلح کرنے کی ہدایت کی تھی جس پر ماں نے صاف انکار کر دیا تھا اور کہا تھا کہ کسی صورت بھی صلح کی کوئی گنجائش نہیں ہے.

(جاری ہے)

عدالت نے آج کی سماعت میں 5 کم سن بچوں کو ماں کے حوالے کر دیا ہے، 5 کم سن بچوں میں 4 بیٹیاں اور این بیٹا شامل ہیں ، عدالت کے حکم پر بچوں نے واویلا مچا دیا کیونکہ وہ بھی اپنی ماں کے ساتھ نہیں جانا چاہتے تھے، بچوں کے باپ نے بھی عدالت کے فیصلے پر رو رو کر برا حال کر لیا جبکہ وہاں موجود وکلا بھی یہ منظر دیکھ کر آبدیدہ ہو گئے.

متعلقہ عنوان :