معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے‘ آصفہ ہاشمی

پیر 9 مارچ 2015 12:52

پیرس( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کی صدر محترمہ آصفہ ہاشمی نے کہا ہے خواتین معاشرے کا ایک اہم ستون ہے معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عورت ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں قدرت کا انمول تحفہ اور قابل احترام ہستی ہے فرانس میں مقیم پاکستانی خواتین کی ایک شاندار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا اس شاندار تقریب کا انقاد پاکستان تحریک انصاف فرانس کی صدر محترمہ آصفہ ہاشمی نے کیا، جنہوں نے مہمان شرکا خواتین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا اتقریب میں خواتین کو درپیش مسائل اور مشکلات پر تبادلہ خیال کے علاوہ، دنیا بھر کی خواتین سے اظہار یکجہتی کے لیے کیک بھی کاٹا گیا۔

س موقع پر محترمہ آصفہ ہاشمی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواتین معاشرے کا ایک اہم ستون ہے معاشرے کی ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، عورت ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں قدرت کا انمول تحفہ اور قابل احترام ہستی ہے، مگر افسوس کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھا جاتا ہے اور انہیں کم تر تصور کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس کے برعکس یہاں کے معاشرہ میں خواتین ہر شعبے میں مردوں کے شانا بشانہ جدوجہد کررہی ہیں اور بعض شعبوں میں مردوں سے آگے ہیں۔ انہوں کہا کہ یہاں کی خواتین آزاد خیال ہونے کے باوجود مختلف اشیاء کی مشہوری کی تشہر پر خواتین کی تصاویر نمائش کے خلاف آواز بلند کر رہی ہیں۔ عالمی یوم خواتین کی اس تقریب میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اپنے خیالات کا اظہار کیا مقررین خواتین کا کہنا تھا کہ ایشیاء میں خصوصی طور پاکستان میں خواتین کے ساتھ تفریق اور حکومتی سطح پر سہولیات کے فقدان پر تفصیلی روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ خواتین کے ساتھ امتیازی سلوک کے خاتمے اور انہیں برابری کے حقوق اور اختیار دلانے کی جد وجہد کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے ہمیشہ مظلوم طبقات سے زیادتی، ظلم کے خلاف اور خواتین کے حقوق کے لئے ہمیشہ آواز بلند کی ہے۔ مقررین نے عالمی خواتین دن کی اس تقریب میں دنیا بھر کی خواتین کو مبارکباد بھی پیش کی۔