پنجاب بھر کی جیلوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ

پیر 9 مارچ 2015 12:48

حیدرآباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) پنجاب بھر کی جیلوں میں سکیورٹی ہائی الرٹ کرتے ہوئے سزائے موت کے قیدیوں اور سنگین جرائم میں بند خطرناک ملزمان کے بارے میں رپورٹ طلب کرلی گئی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے بعد وزارت داخلہ نے سرگودھا سمیت صوبہ بھر کی جیلوں کی سکیورٹی ازسرنو موثر کرنے کا حکم دیتے ہوئے سپرنٹنڈنٹ کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ جیلوں کے
اندرون و بیرون احاطوں میں سکیورٹی کے انتظامات کو فول پروف بنایا جائے۔ دوسری جانب ملک بھر کی جیلوں میں بند سزائے موت‘ خطرناک قیدیوں‘ غیر ملکی قیدیوں کے علاوہ کالعدم تنظیموں کے بند ملزمان کی کڑی نگرانی کا حکم دیتے ہوئے ان کے کوائف طلب کرلئے گئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :