پولیو کے مزید 3 کیسز کی تصدیق، رواں سال 16 بچے متاثر

پیر 9 مارچ 2015 12:46

اسلا م آ با د(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) قومی ادارہ صحت نے ملک میں مزید3 پولیوکیسزکی تصدیق کردی ہے جس کے بعد رواں سال اب تک پولیو کیسوں کی تعداد16 ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

قومی ادارہ صحت کے اعدادوشمارکے مطابق سندھ میں2 جبکہ بلوچستان میں ایک کیس رپورٹ ہواہے، ماہرین طب کے مطابق پولیو کا وائرس موسم گرما میں تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جبکہ سردموسم کے دوران وائرس کم درجہ حرارت کے باعث کم سرگرم ہوتا ہے۔

2015 کے دوران پولیو کے7کیس پختونخوا،5 فاٹا،2سندھ اور 2 بلوچستان میں رپورٹ ہوئے۔ واضح رہے کہ4 مارچ کوعالمی ادارہ صحت نے پاکستانی شہریوں پر بین الاقوامی سفری پابندیوں کی مدت میں مزید3ماہ توسیع کااعلان کیا تھا، یہ سفری پابندی گذشتہ سال5مئی کوعائدکی گئی تھی اور پاکستانی شہریوں کیلیے بیرون ملک سفر سے قبل انسداد پولیو ویکسین پینا اورانسداد پولیو سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیاتھا۔

متعلقہ عنوان :