ملتان : ائیر پورٹ کی نئی عمارت کی تعمیر مکمل ، وزیر اعظم پاکستان نے افتتاح کیا، وی آئی پی انتظام کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا

پیر 9 مارچ 2015 11:42

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 9 مارچ 2015 ء) :ملتان میں انٹر نیشنل ائیر پورٹ کی تعمیر کا کام مکمل ہو گیا ہے ، ملتان انٹر نیشنل ائیر ہورٹ کا افتتاح کرنے کے لیے وزیر اعظم پاکستان ملتان پہنچے جبکہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی بھی ائیر پورٹ پر موجود تھے جہاں وزیر اعظم نے ائیر پورٹ کی نئی عمارت کا افتتاح کیا اور پھر دعائے خیر بھی مانگی گئی، ائیر پورٹ پر سخت سکیورٹی انتظامات کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ، مسافروں لو لینے آنے والوں کے لیے بھی کوئی متبادل راستہ نہیں بنایا گیا، تاہم اس نئی عمارت ے بارے میں بتایا گیا ہے اس عمارت کی تعمیر پر 9 ارب روپے کی لاگت آئی ہے جبکہ جدہ اور میدنہ منورہ جانے والی پروازوں کی تعداد میں اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ہر سال 10 لاکھ مسافر اس ائیر پورٹ کے ذریعے سفری سہولیات سے مستفید ہوں گے، ائیر پورٹ پر کار گو ٹرمینل کی سہولیات بھی دی گئی ہیں، ائیر پورٹ کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر وزیر اعظم کے ہمراہ دیگر سیاسی رہنما بھی ملتان پہنچے.

متعلقہ عنوان :