ورلڈکپ کے کوارٹرفائنل تک رسائی، پاکستان کوآئرلینڈ کیخلاف فتح درکار
پیر 9 مارچ 2015 11:31
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء) پاکستان نے جنوبی افریقہ کو ڈھیر کرکے ناک آوٴٹ مرحلے میں رسائی کی امیدیں مزید روشن کرلیں۔ کوارٹر فائنل میں پہنچنے کیلئے پاکستان کو آئرلینڈ کیخلاف فتح درکار ہوگی۔شاہینوں نے جنوبی افریقہ کو ہرا کرکوارٹر فائنل میں پہنچنے کی امیدیں مزید روشن کرلی، کوارٹرفائنل میں پہنچنے کیلئے قومی ٹیم کو ڈو اینڈ ڈائی میچ میں آئرلینڈ کیخلاف یقینی جیت درکار ہوگی ۔
میچ ڈرا یا ٹائی ہونے کی صورت میں بھی پاکستان ناک آوٴٹ مرحلے میں پہنچ جائے گا۔(جاری ہے)
پاکستان ٹیم پول بی میں چھ پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ قومی ٹیم آخری میچ میں کامیاب رہی تو کوارٹر فائنل میں شاہینوں کا مقابلہ آسٹریلیا سے ہو سکتا ہے۔شکست کی صورت میں قومی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر بھی ہوسکتی ہے، کوارٹر فائنل میں چوتھی ٹیم کا فیصلہ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں سے ہوگا۔ آئرلینڈ چھ پوائنٹس کے ساتھ چوتھے اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم چار پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر براجمان ہیں۔ویسٹ انڈیز آخری میچ میں یو اے ای کو ہرا کر چھ پوائنٹس کر سکتا ہے ۔اور اگر آئرلینڈ کو بھارت اور پاکستان سے شکست ہوئی تو آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز میں سے ایک ٹیم کا فیصلہ رن ریٹ کی بنیاد پرہوگا۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.