’’تعلیم یافتہ اور غیر متنازع ‘‘چیف سلیکٹر کی تلاش شروع کر دی گئی
پیر 9 مارچ 2015 11:27
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار9مارچ ۔2015ء )پی سی بی نے غیر تعلیم یافتہ اور تجر بہ کار چیف سلیکٹر کی تلاش شروع کر دی ہے ، معین خان کے عہدے کی مدت عملی طور پر ختم ہوچکی ہے البتہ باضابطہ اعلان سے ایک نیا تنازعہ کھڑا ہو سکتا ہے اس لیے خاموشی پر اکتفا کیا گیا ،عہدہ سنبھالنے کے لیے محسن حسن خان اور وسیم باری مضبوط امیدوار ہیں تاہم بعض حلقے اقبال قاسم کے حامی ہیں جبکہ صلاح الدین صلو کے چاہنے والوں نے ان کے لیے بھی مہم شروع کر رکھی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ’’کیسینو تنازع‘‘ کے سبب معین خان کو قبل از وقت ورلڈکپ مہم چھوڑ کر وطن واپس آنا پڑا،یہ ان کی آخری اسائنمنٹ تھی لیکن اگر ابھی عہدے سے ہٹانے کا اعلان ہوا تو تاثر یہ جائے گا کہ بطور سزا برطرف کیا گیا،اسی لیے بورڈ حکام نے چپ سادھ لی مگر بھارت روانگی سے قبل چیئرمین شہریارخان نے اپنے رفقا کے ساتھ اس حوالے سے تبادلہ خیال کیا ہے، انھیں وہ اپنی واپسی تک مختصر فہرست تیار کرنے کی ہدایت دے کر گئے ہیں،اس ضمن میں واحد شرط امیدوار کا تعلیم یافتہ اور غیرمتنازع ہونا ہے،بعض آفیشلز کسی نئے چہرے کو بھی لانا چاہتے ہیں مگر تاحال ایسا کوئی امیدوار نظر نہیں آ سکا، محسن حسن خان اور وسیم باری میں سے کسی ایک کے عہدہ سنبھالنے کا امکان روشن ہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
-
راولپنڈی میں بارش، پاک نیوزی لینڈ میچ دوبارہ شروع ہو سکے گا یا نہیں؟
-
کیویز کیخلاف پہلے میچ کیلئے 2 پاکستانی کھلاڑیوں کا ڈیبیو
-
ویسٹ انڈیزویمینز ٹیم نے پاکستان ویمینز ٹیم کو پہلےایک روزہ بین الاقومی میچ میں 113 رنز سے شکست دے دی
-
سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
راولپنڈی میں پاک نیوزی لینڈ میچ ہو سکے گا یا نہیں؟ اپ ڈیٹ جاری کر دی گئی
-
آئی سی سی ایونٹ میں شرکت، ونواٹو کی ٹیم چندہ جمع کرنے پر مجبور
-
بارسلونا اوپن ، مارشل گرانولرزاورہوراشیوزیبالوس کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے
-
سابق آسٹریلوی کرکٹرمائیکل سلیٹرجیل منتقل
-
سیف گیمز کے انعقاد سے دنیا میں پاکستان کا سافٹ امیج اجاگر ہوگا، رانا مشہود
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.