سرگودھا، مویشی باندھنے پر تنازع، 2خواتین جاں بحق، 4 افراد زخمی

پیر 9 مارچ 2015 11:16

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09مارچ۔2015ء ) سرگودھا میں مویشی باندھنے کے تنازعے پر فائرنگ سے 2خواتین جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہوگئے۔پیر کوپولیس کے مطابق سرگودھا کے نواحی قصبہ ماڑی میں مویشی خشک جگہ پر باندھنے کے مسئلہ پر تنازعہ پیدا ہوگیا۔

(جاری ہے)

ایک گروپ نے فائرنگ کرکے 2خواتین بتول بی بی اور خانوں بی بی کو قتل جبکہ 4افراد کو شدید زخمی کردیا۔واقعہ کے بعد ملزم فرار ہوگئے۔پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کردیں۔پولیس کے مطابق فریقین میں زمین کا تنازعہ پہلے سے چل رہا تھا۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیوٹیچنگ ہسپتال سرگودھا منتقل کردیا گیا۔

متعلقہ عنوان :